12 ستمبر ، 2016
بولی وڈ فلموں کے ہدایت کار مہیش بھٹ کا کہنا ہے کہ ہارر فلموں میں بڑے فنکاروں کو لینے کی ضرورت نہیں ہوتی۔
مہیش بھٹ نے کہا کہ ہارر فلمیں ناظرین کی توجہ پہلے ہی اپنی طرف مرکوز کردیتی ہیں اس لئے اس طرح کی فلموں کو مقبول فنکاروں کی ضرورت نہیں ۔ مہیش بھٹ کی ہارر فلم ʼراز۔ری بوٹ ریلز ہونے والی ہے .اس فلم میں عمران ہاشمی ، کریتی کھربندا اور گورو اروڑہ نے اہم کردار ادا کیا ہے۔
مہیش بھٹ نے کہا "ہارر فلمیں بنانے والے لوگوں کو احساس ہے کہ اس قسم کے انداز والی فلموں میں ناظرین کی توجہ اپنی جانب کھینچنے کی کافی صلاحیت ہے۔