12 ستمبر ، 2016
کراچی میں عید سے ایک روز قبل جانوروں کی چوری کرنے والے گروہ اور مویشی منڈی سے بیوپاریوں کو لوٹنے والی خاتون کو گرفتار کیا گیا ہے۔عید نزدیک آتے ہی چوری کی وارداتوں میں بھی اضافہ ہوجاتا ہے۔
ذرائع کے مطابق کراچی میں گزشتہ روز جانور چوری کرنے والا ایک ملزم گرفتار ہوا ہے۔6 رکنی گروہ جانوروں کی چوری میں ملوث ہے،پکڑ ےگئے ملزم کو قانون نافذ کرنے والے اداروں کے حوالے کردیا گیا ہے،ملزم کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔
دوسری جانب مویشی منڈی میں بیوپاریوں کو لوٹنے والی نو سرباز خاتون کو پکڑ ا گیا،بیوپاری نے الزام لگا یا ہے کہ خاتون نے بھیگ مانگنے کے بہانے 60 ہزار روپے نکال لیے۔لوگوں نے خاتون کو پکڑکر پولیس کے حوالے کردیا۔