Geo News
Geo News

پاکستان
13 ستمبر ، 2016

کور کمانڈر لاہور کا سرحدی علاقوں کا دورہ

کور کمانڈر لاہور کا سرحدی علاقوں کا دورہ

 

کور کمانڈر لاہور لیفٹیننٹ جنرل صادق علی نے قصور اور لاہور کے سرحدی علاقوں میں فرائض انجام دینے والوں جوانوں کے ساتھ عید منائی، جوانوں کے ساتھ کھانا کھایا اور ان کے حوصلے اور فرض شناسی پر داد دی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق کور کمانڈر لاہور لیفٹیننٹ جنرل صادق علی لاہور اور قصور میں اگلے مورچوں کا دورہ کیا، جوانوں کے ساتھ عید کی خوشیاں منائیں، کھانہ کھایا۔

کور کمانڈر نےعید کے روز اپنوں سے دور ملکی دفاع کےلئے فرائض سرانجام دینا والوں کو خوب سراہا۔کور کمانڈر لاہور نے کہا کہ بطور سپاہی مادروطن کے دفاع کے فرائض انجام دینا بڑی خدمت ہے۔

آپ کو ان فرائض کی ادائیگی پر فخر محسوس کرنا چاہیے،فوجی جوان اپنے حوصلے بلند اور جذبہ جوان رکھیں۔

مزید خبریں :