18 جون ، 2012
کراچی . . . . .کراچی کے علاقے نیو کراچی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے دو افراد ہلاک ہو گئے۔جبکہ لانڈھی میں بس کی ٹکر کی ٹکر سے ایک بچہ جاں بحق ہو گیا۔پولیس کے مطابق نیو کراچی کے علاقے بلال کالونی کی حدود میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں دو افراد ہلاک ہو گئے مقتولین کو شناخت اور پولیس کارروائی کے لئے عباسی شہید اسپتال منتقل کر دیا جہاں ہلاک ہونے والوں میں سے ایک کی شناخت عامر کے نام سے ہوئی ہے۔لانڈھی نمبر 4 میں بس کی ٹکر سے دس سالہ بچہ جاں بحق ہو گیا واقع کے مشتعل افراد نے گاڑیوں کے شیشے توڑ دیے۔تاہم پولیس نے موقع پر پہنچ کر صورتحال پر قابو پالیا۔