17 ستمبر ، 2016
قمر علی ... کراچی پولیس میں تبادلے کرتے ہوئے نعمان صدیقی کو ضلع ملیر کا عارضی چارج جبکہ عمر شاہد حامد کو انٹیلی جنس سی ٹی ڈی کا ایس ایس پی بنادیا گیا۔
ایس ایس پی کورنگی نعمان صدیقی کو رائو انوار کی معطلی کے بعد ضلع ملیر کا عارضی اضافی چارج دے دیا گیا ہے۔ ان کے ذمے ملیر کی تمام تر امن کی ذمہ داریاں ہونگی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ایس ایس پی عمر شاہد حامد کو ایس ایس پی انٹیلی جنس سی ٹی ڈی کا چارج دے دیا گیا،یہ چارج اس سے پہلے ایس ایس پی عامر فاروقی کے پاس تھا تاہم وہ ذاتی مصروفیات کے باعث بیرون ملک چھٹیوں پر ہیں۔