18 جون ، 2012
کوئٹہ… کوئٹہ کے علاقے سمنگلی روڈ پر ایف آئی اے کے دفتر کے قریب یونیورسٹی کی بس کے قریب دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں متعدد طلباء زخمی ہو گئے۔ اطلاعات کے مطابق آ بلوچستان یونیورسٹی آف انفارمینش ٹیکنالوجی کی بس سمنگلی روڈ سے گذر رہی تھی جب سڑک کنارے نصب باروی مواد دھماکے سے پھٹ گیا ۔ دھماکے سے بس کو ذبردست نقصان پہنچا جبکہ قریب سے گذرنے والے رکشہ اور موٹر سائیکل سوار بھی متاثر ہو ئے۔ دھماکے سے جائے وقوع پر تین فٹ گہرا گڑھا پڑ گیا جبکہ یونیورسٹی کے طلباء سمیت20سے زائد افراد زخمی ہو گئے جنہیں سول اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ مقامی انتظامیہ نے علاقہ سیل کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔