18 ستمبر ، 2016
مکہ مکرمہ میں پاکستانی حجاج کی عمارت نمبر 101 کے قریب آگ لگ گئی۔ محکمہ شہری دفاع نے تمام پاکستانی حجاج کرام کو بحفاظت عمارت سے نکال لیاہے۔
مکہ مکرمہ کے محلے عزیزیہ کی عمارت نمبر 101 کی عقبی طرف آگ لگ گئی تھی۔ڈائریکٹر جنرل ’پاکستان حج مشن‘ ڈاکٹر ساجد یوسفانی نے جیونیوز کو ٹیلیفون پر بتایا کہ آگ عمارت کے پچھلے حصہ میں کوڑے کرکٹ میں لگی۔
لیکن عمارت میں موجود تمام 750 پاکستانی حجاج کو بخیریت محکمہ شہری دفاع کی ٹیم نے باہر نکال لیا