پاکستان
18 ستمبر ، 2016

حقوق کیلئے کھڑے نہیں ہونگے تو غلام بن جائینگے، عمران

عمران خان نے کہا ہے کہ آج حقوق کے لیے کھڑے نہیں ہوں گے تو غلام بن جائیں گے، رائیونڈ پاکستان کا حصہ ہے، وہاں جلسہ کریں گے، تشدد ہوا تو نوجوان مقابلہ کریں گے اور سارے پنجاب میں مظاہرے کیے جائیں گے، ردعمل کے ذمہ دار شریف برداران ، پنجاب حکومت اور پنجاب پولیس ہوگی۔

اسلام آباد میں تحریک انصاف کے ورکز کنونشن سے پارٹی چیئرمین عمران خان نے خطاب کیا ، عمران خان نے کہا کہ جب ہم چوری کی بات کرتے ہیں تو کہا جاتا ہے جمہوریت خطرے میں ہے،ساڑھے 3 ہزار ارب روپے سے زیادہ سالانہ کرپشن ہوتی ہے، کرپشن اور دھاندلی ساتھ ساتھ چلتے ہیں۔

عمران خان نے ایک بار پھر دو ہزار تیرہ کے انتخابات میں دھاندلی کے الزامات دہرائے اور کہا کہ الیکشن امپائروں کو ساتھ ملا کرلڑا گیا تھا۔ انہوں نے رائیونڈ مارچ کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ رائیونڈ مارچ سارے پاکستان سے شروع ہوگا، انہوں نے کہا کہ یہ پاکستان کے مستقبل کی جنگ ہے ۔

مزید خبریں :