18 ستمبر ، 2016
جہلم میں سامیہ شاہد قتل کیس کی تحقیقات میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔ سامیہ کے پہلے شوہر ملزم چودھری شکیل کی نشاندہی پر پولیس نے آلہ قتل اور دوپٹا برآمد کرلیا۔ سامیہ کے والد ملزم چودھری شاہد سے سامیہ کا پاسپورٹ اور شناختی کارڈ بھی برآمد کرلیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق تحقیقاتی ٹیم کے سربراہ ڈی آئی جی خدا بخش ابوبکر نے ملزم چودھری شکیل اور والد چودھری شاہد سے تفتیش کی نگرانی کی، کیس کو آگے بڑھانے کے لیے مزید لوگوں کو بھی شامل تفتیش کرنے کا امکان ہے۔