19 ستمبر ، 2016
امریکا کے شہر نیو جرسی کے الزبتھ ٹرین اسٹیشن پر دھماکا سنا گیا ہے،خبرایجنسی کے مطابق کچھ دیر پہلے ٹرین اسٹیشن کے قریب مشکوک پیکٹ ملا تھا۔
مشکوک پیکٹ کو ناکارہ بنانے کے لیے کنٹرولڈ دھماکا کیا گیا،حکام کا کہنا ہے کہ مشکوک ڈیوائس کی تحقیقات جاری ہے۔
نارتھ ایسٹ کوریڈور کی سروس کو بند کردیا گیا ہے۔ مشکوک پیکٹ تقریباً مقامی وقت کے مطابق ساڑھے نو بجے ملا۔