دنیا
20 ستمبر ، 2016

کولکتہ ایئر پورٹ پر طیارے میں بم کی اطلاع

کولکتہ ایئر پورٹ پر ایئر انڈیا کے گوہاٹی جانے والے طیارے میں بم کی اطلاع ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ بم کی اطلاع فون پر دی گئی۔ طیارے کی تلاشی کا کام جاری ہے ۔

کولکتہ ائیرپورٹ پر سیکورٹی سخت کردی گئی ہے۔فون پر بم کی اطلاع اس وقت دی گئی جب جہاز پرواز کرنے والا تھاجس کے بعدبورڈنگ کو روک دیا گیا اور طیارے کو الگ لے جایا گیا، بم ڈسپوزل ٹیمیں جہاز کا معائنہ کر رہے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق صبح 8بج کر 20منٹ پر ائیر انڈیا کو ایک خاتون نے کال کی کہ ساڑھے نو بجے کی ائیر انڈیا کی فلائٹ AI-729میں بم رکھا گیا ہے جس کے فوری بعد سیکورٹی کو طلب کرلیا گیا اور114مسافروں کو جہاز میں سوار ہونے سے رو ک دیا گیا۔

دوسری طرف بدھان نگر پولیس نے فون کال کرنے والی خاتون کو ڈھونڈ نکالا ہے ،خاتون راجرہاٹ کی رہائشی ہے۔

 

مزید خبریں :