Geo News
Geo News

پاکستان
23 ستمبر ، 2016

پشاور:رشید گڑھی میں سرچ آپریشن، 30مشتبہ افراد گرفتار

پشاور:رشید گڑھی میں سرچ آپریشن، 30مشتبہ افراد گرفتار

 

پشاورکے نواحی علاقے رشید گڑھی میں سرچ آپریشن کے دوران پولیس نے 30سے زیادہ مشتبہ افرادکو حراست میں لے لیا، جن کے قبضہ سے اسلحہ اور وائرلیس سیٹس برآمدہوئے۔

پولیس حکام کے مطابق سرچ آپریشن تھانہ آغہ میرجانی کی حدود میں رشید گڑھی کے مقام پر کیاگیا۔ جس میں لیڈیز پولیس اور سنیفرڈاگز نے بھی حصہ لیا۔

گھر گھر تلاشی کے دوران 30سے زیادہ مشتبہ افرادکو حراست میں لایاگیا۔جن کے قبضہ سے 10پستول ، رپیٹر، 2 وائرلیس سیٹس اور سیکڑوں کارتوس برآمد ہوئے۔

سی سی پی او پشاور طاہر خان نے میڈیا کو بتایا کہ سرچ آپریشن محرم الحرام کے پیش نظر کیاگیا۔

مزید خبریں :