26 ستمبر ، 2016
ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل سندھ مکیش کمار نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔
مکیش کمار نے استعفیٰ سیکریٹری قانون کے ذریعے حکومت سندھ کو بھجوا دیا، مکیش کمار کے مطابق انھوں نے استعفیٰ ذاتی مصروفیات کی وجہ سے دیا ہے۔
ذرائع کے مطابق مکیش کمار نے میر پور خاص میں کروڑوں روپے کی زمین میں گھپلا کیا،جس سے حکومت سندھ کو نقصان ہوا ہے، جس کے لیے مکیش کمار کے خلاف اعلیٰ سطح پر تحقیقات بھی شروع کردی گئی ہیں ۔
دوسری طرف مکیش کمار نے ان الزامات کی تردید کی ہے۔