Geo News
Geo News

دنیا
29 ستمبر ، 2016

نیوجرسی میں ٹرین اسٹیشن کی عمارت سے ٹکراگئی،3افراد ہلاک

نیوجرسی  میں ٹرین اسٹیشن کی عمارت سے ٹکراگئی،3افراد ہلاک

 

امریکی ریاست نیوجرسی میں مسافر ٹرین ریلوے اسٹیشن کی عمارت سے ٹکرا گئی، حادثے میں 3 افراد ہلاک اور سو سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں، متعدد ٹرین میں پھنسے ہوئے ہیں۔

ریاست نیوجرسی کے ریلوے اسٹیشن ہوبوکن میں مسافر ٹرین اسٹیشن کی عمارت سے ٹکرائی، حادثے میں ٹرین کی ایک بوگی پٹری سے اتر گئی جبکہ اسٹیشن کی عمارت کو شدید نقصان پہنچا۔

جائے حادثہ پر امدادی کارروائیاں جاری ہیں، ریلوے اسٹیشن پر آنے اور جانے والی ٹرین سروس معطل کردی گئی ہے، حادثے کی وجوہات سے متعلق تحقیقات کی جارہی ہیں۔

مزید خبریں :