30 ستمبر ، 2016
وسیم اکرم، یونس خان، شاہد آفریدی اور وہاب ریاض کے بعد ٹینس اسٹار اعصام الحق بھی فیشن شو اسٹاپر بن گئے، لاہور میں ہونے والے فیشن شو میں اعصام نے ریمپ پر جلوے دکھائے ۔
لاہور میں برائیڈل فیشن ویک جاری ہے جس میں معروف ڈیزائنر اپنی ملبوسات کی نمائش کر رہے ہیں، پروفیشنل ماڈلز تو حاضرین کی توجہ حاصل کر رہے ہیں ایسے میں ٹینس اسٹار اعصام الحق بھی شواسٹاپر کے روپ میں سامنے آئے ۔
اعصام الحق نے اپنی ڈیزائنر بہن شزا حسن کے ملبوسات پہن کر ریمپ پر واک کی ،ان کے اسٹائل پر حاضرین خاصے خوش نظر آئے ۔
اعصام الحق سے پہلے اسٹار کرکٹر وسیم اکرم ، یونس خان شاہد آفریدی ، اوروہاب ریاض بھی ریمپ پر واک کر کے داد وصول کر چکے ہیں۔