19 جون ، 2012
کابل…افغانستان میں پولیس کے کپڑوں میں ملبوس افراد نے نیٹو کے فوجی کو گولیاں مار کر ہلاک کر دیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ایساف کے ایک ترجمان نے بتایا کہ نامعلوم افراد مشرقی افغانستان میں فوجی کو ہلاک کرنے کے بعد وہاں سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ ایساف نے واقعہ کی تحقیقات شروع کردی۔ اس سال بیس سے زائد غیر ملکی فوجی افغان اہلکاروں کی گولیوں کا نشانہ بنے ہیں اور افغان فوجیوں کی طرف سے نیٹو اہلکاروں کو ہلاک کرنے کے واقعات میں بھی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔