19 جون ، 2012
لندن…انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے سیاسی پناہ کے متلاشی افراد کے ساتھ قبرص حکومت کے سلوک پر تنقید کی ہے۔ انسانی حقوق کی اس بین الاقوامی تنظیم کے مطابق خانہ جنگی، ظلم و ستم اور غربت سے تنگ آکر قبرص کا رخ کرنے والے تارکین وطن افراد کو قید کر دیا جاتا ہے، جو بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔ ایمنسٹی کے بقول ان افراد کو زیر حراست اس لئے نہیں رکھا جاتا کہ انہوں نے کوئی جرم کیا ہے بلکہ یہ ہفتوں اور مہینوں تک ملک بدری کے انتظار میں قید رہتے ہیں۔ ایمنسٹی انٹرنیشنل کا یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے، جب قبرص اگلی ششماہی کے لیے یورپی یونین کا صدر ملک بننے جا رہا ہے۔