دنیا
19 جون ، 2012

بھارت میں باپ نے بیٹی کا سرتن سے جدا کردیا

جے پور… بھارت میں باپ نے بیٹی کی راہ روی سے تنگ آکر اس کا سرتن سے جدا کردیا۔ بھارتی شہر جے پور کے دنگرجی نامی گاؤں میں کانکنی کا کام کرنے والے سنگھ نے اپنی 20 سالہ بیٹی کا سر تلوار سے تن سے جدا کرنے کے بعد اس کے سر کو گاؤں کی گلیوں میں پھرایا اور بعد میں خود تھانے میں پیش ہوگیا۔ سنگھ کے مطابق دوسال قبل اس کی بیٹی طلاق کے بعد گھر واپس آگئی تھی اور اس عرصہ میں اس نے گاؤں میں دوسرے مردوں سے ناجائز تعلقات بنا لئے جس پر وہ ناخوش تھا۔ سنگھ نے بتایا کہ اس کی بیٹی دو ہفتے قبل ایک شخص کے ساتھ بھاگ گئی جس کا اسے رنج تھا۔ پولیس کے مطابق سنگھ نے بیٹی کو گھر واپس بلانے کے بعد اس کا قتل کیا۔

مزید خبریں :