انٹرٹینمنٹ
05 اکتوبر ، 2016

جو کچھ کہا اس پر سزا کا حقدار ہوں ،اوم پوری

 

 

بھارت کے معروف اداکار اوم پوری کو بھارتی فوج اور مودی سرکار کو آئینہ دکھانا مہنگا پڑ گیا ،انہوں نے ٹی وی شو کے دوران کہا کہ میں نے جوبھی کہا کہ ان سب باتوں کے بعد میں مجرم ہوں اورسخت سزا کا حق دار ہوں۔

معروف اداکار نے انتہا پسندوں کی جانب سے شدید دباؤ میں آکر فوج کے خلاف اپنے دئیے گئے بیان کی معافی بھی مانگ لی ہے۔

گزشتہ روز اوم پوری نے ایک ٹی وی شو کے دوران پاکستانیوں کی حمایت میں بھارتی فوجی اہلکارکی ہلاکت پربیان دیتے ہوئے کہا تھا کہ اس سے کس نے کہا تھا کہ فوج میں جائے اور بندوق اٹھائے۔

اوم پوری کی جانب سے یہ سچا بیان انتہا پسندوں کو ایک آنکھ نہ بھایا اور ان کے خلاف بغاوت کا مقدمہ درج کرادیاتھا، جس کے بعد انہوں نے ہندو انتہا پسندوں کی جانب سے شدید دباؤ میں آکر فوج کے خلاف بیان کی معافی مانگ لی۔

ان کا کہناتھاکہ میں اس فوجی کے اہل خانہ سے معافی مانگتا ہوں، اگر وہ مجھے معاف کردیتے ہیں تو میں بھارت اوربھارتی فوج سے بھی معافی مانگتا ہوں ،میں نے جوبھی کہا کہ ان سب باتوں کے بعد میں مجرم ہوں اورسخت سزا کا حق دار ہوں۔

مزید خبریں :