Geo News
Geo News

پاکستان
19 جون ، 2012

پیپلز پارٹی کی رہنما فوزیہ وہاب کا سوئم

کراچی…پیپلزپارٹی کی رہنما فوزیہ وہاب کے سوئم میں سیاسی جماعتوں کے رہنماوٴں اور کارکنوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔کراچی کے علاقے ڈیفنس میں مرحومہ کے گھر پر قرآن خوانی ، فاتحہ اور مغفرت کیلئے خصوصی دعا کا اہتمام کیا گیا ، سوئم میں ڈپٹی اسپیکر سندھ اسمبلی شہلا رضا ،سینیٹر یوسف بلوچ، سینیٹر سعید غنی ، این ڈی خان ، وقار مہدی ، راشد ربانی اور پیپلزپارٹی کے دیگر رہنماوں کے علاوہ متحدہ قومی موومنٹ کی رکن قومی اسمبلی خوش بخت شجاعت ، نسرین جلیل ، عادل صدیقی اور دیگر سیاسی و سماجی رہنماوٴں نے شرکت کی ، مرحومہ کی مغفرت کے لیے مفتی محمد نعیم نے خصوصی دعا کرائی۔

مزید خبریں :