20 جون ، 2012
اسلام آباد…صدر آصف علی زرداری اور ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کے درمیان ٹیلی فون پر رابطہ ہوا ہے، اس موقع پر دونوں رہنماؤں کے درمیان دوران وزیراعظم کی سپریم کورٹ کی جانب سے نااہل قرار دیئے جانے کے تناظر میں گفتگو ہوئی ۔ صدر نے ایم کیوایم کے قائد کو یقین دلایا کہ جمہوریت کے لیے ہر ممکن اقدامات کرینگے ۔الطاف حسین نے کہا کہ اداروں کے درمیان محاذ آرائی نہیں ہونی چاہیے،اور ملک میں جمہوریت کو قائم رہنا چاہیے۔