کھیل
09 اکتوبر ، 2016

پورٹ الزبتھ: جنوبی افریقااور آسٹریلیا کا چوتھا ون ڈے آج ہوگا

پورٹ الزبتھ: جنوبی افریقااور آسٹریلیا کا چوتھا ون ڈے آج ہوگا

جنوبی افریقا اور آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان 5ایک روزہ بین الاقوامی میچوں پر مشتمل سیریز کا چوتھا میچ اتوار کو سینٹ جارج پارک، پورٹ الزبتھ میں کھیلا جائے گا۔

میزبان ٹیم جنوبی افریقہ کو پانچ میچوں کی سیریز میں 3-0 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔ پروٹیز نے عالمی چیمپئن آسٹریلیا کو پہلے میچ میں6 وکٹ، دوسرے میچ میں 142 رنز، جبکہ تیسرے میچ میں 4 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز میں فیصلہ کن برتری حاصل کی تھی۔

مزید خبریں :