Geo News
Geo News

دلچسپ و عجیب
09 اکتوبر ، 2016

بھارت :ٹوائلٹ بنوائیں، تنخواہ پائیں

بھارت :ٹوائلٹ بنوائیں، تنخواہ پائیں

 

گھر میں ٹوائلٹ ہے یا نہیں؟ نہیں ہے تو بنواؤ ، پھر ثبوت دکھاؤ، ٹوائلٹ ہوگا تو نومبر کی تنخواہ ملے گی ، ورنہ جیب خالی رہے گی ، بھارت میں بھوپال کے ضلع شاہ دول کے مجسٹریٹ نے سرکاری ملازمین کے لئے حکم نامہ جاری کردیا ۔

بھوپال کے ضلع شاہ دول میں مقامی عہدیدار نے حکم نامہ جاری کیا کہ سرکاری ملازمین کو نومبر کی تنخواہ جب ہی ملے گی، جب سروے کرکے اس بات کی تصدیق کرلی جائے گی کہ ان کے گھرمیں باتھ روم موجود ہے۔

مقامی عہدیدار مکیش کمار شکلا کا کہنا ہے کہ سرکاری ملازمین کو نومبر تک ٹوائلٹس بنوانے ہوں گے نہیں تو اگلے مہینے ان کی جیب خالی رہے گی ۔

مزید خبریں :