پاکستان
09 اکتوبر ، 2016

پولیس فائرنگ سے جاں بحق طالبعلم کی کوئٹہ میں تدفین

پولیس فائرنگ سے جاں بحق طالبعلم کی کوئٹہ میں تدفین

 

دوروز قبل کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں مشکوک پولیس مقابلے کے دوران پولیس اہلکاروں کی فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے طالبعلم عتیق اللہ کی تدفین کوئٹہ میں کردی گئی جبکہ مقتول کا زخمی کزن عزیز نجی اسپتال میں زیر علاج ہے۔ اہل خانہ کہتے ہیں کہ پولیس اہلکار وں نے بے گناہ طالبعلم کو مار ڈالا، انصاف کے منتظر ہیں۔

گلشن اقبال میں نیپا پل کے قریب جمعے کی شام پولیس اہلکاروں کی فائرنگ سے عتیق نامی نوجوان جاں بحق ہوگیا تھا جسے پولیس مقابلہ قراردیا گیا لیکن سارا نقشہ اُس وقت بدل گیا جب عتیق کے کزن عزیزاللہ نے میڈیا کو بتایا کہ وہ موٹر سائیکل پر عتیق کے ساتھ کوچنگ سینٹر جارہا تھا۔ پولیس نے پہلے انہیں رکنے کا اشارہ کیا اور پھر اچانک فائرنگ کردی۔گولی عتیق کے سینے میں لگی اور وہ شدید زخمی ہوگیا۔

اہل خانہ کا مطالبہ ہے کہ ان کے بچے بے گناہ ہیں ، طاقت کے نشے میں پولیس اہلکاروں نے ایک کی جان لے لی جبکہ دوسرا اسپتال میں پڑا ہے، انصاف کے تقاضے پورے کرتے ہوئے قاتل اہلکاروں کو قرار واقعی سزا دی جائے۔

مزید خبریں :