Geo News
Geo News

پاکستان
20 جون ، 2012

جامشورو میں مبینہ ڈاکووں کی ہلاکت پر 12اہلکار لائن حاضر

جامشورو میں مبینہ ڈاکووں کی ہلاکت پر 12اہلکار لائن حاضر

جامشورو… سپرہائی وے پر پولیس مقابلے میں 4 مبینہ ڈاکووٴں کی ہلاکت کے خلاف احتجاج پر ایس ایچ او جامشورو سمیت 12 اہلکار معطل،لائن حاضر کردیا گیا۔ پولیس کے مطابق تین روز قبل سپر ہائی وے پر ٹرکوں سے لوٹ مار کے دوران پولیس مقابلے میں 4 ڈاکومارے گئے تھے،ڈی آئی جی ثناء اللہ عباسی نے پولیس مقابلے میں شریک ایس ایچ او جامشورو سعید احمد چنہ سمیت 12 اہلکاروں کو معطل کرکے لائن حاضرکردیا ہے،ہلاک ہونے والے چاروں افراد کا تعلق کوٹری کی شورو برادری سے تھا ،شورو برادری نے پولیس مقابلے کو جعلی مقابلہ قرار دیتے ہوئے کوٹری میں شدید ہنگامہ ارائی بھی کی۔ دوسری جانب پولیس مقابلے میں ہلاک ہونے والے 4 مبینہ ڈاکووٴں کی پوسٹمارٹم رپورٹ 3 روز گزرنے کے باوجود جاری نہیں کی جاسکی ہے۔

مزید خبریں :