20 جون ، 2012
قاہرہ…مصر کی عدالت نے ملک کی سب سے بااثر سیاسی قوت اخوان المسلمین کی تحلیل سے متعلق کیس کی سماعت 4 ستمبر تک ملتوی کر دی۔ مقامی اخبار کی رپورٹ کے مطابق شہاتا محمد شہاتا نامی وکیل نے قاہرہ میں اعلیٰ انتظامی کورٹ میں ایک کیس دائر کیا تھا جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ سرکاری طور پر پابندی کے باوجود اسلامی گروپ نے کئی دہائیوں تک غیرقانونی طور پر سیاسی اور سماجی سرگرمیاں جاری رکھیں۔ شہاتا کا کہنا ہے کہ اسلامی گروپ نے ملکی قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر بطور سزا گروپ کی جانب سے حال میں تشکیل کردہ فریڈم اینڈ جسٹس پارٹی کی تحلیل کا مطالبہ کیا ہے۔ عدالت نے کیس کی مزید سماعت 4 ستمبر تک ملتوی کر دی ہے۔