14 اکتوبر ، 2016
بھارتی حکومت نے کہا ہے کہ پاکستانی اداکاروں کو ویزا جاری کرنے میں اُسے کوئی اعتراض نہیں ہے۔
بھارتی وزارت داخلہ کے ایک عہدے دار کا کہنا ہے کہ جو ویزا حاصل کرنے کی شرائط پوری کرے گا اُسے ویزا ملے گا، ایسی کوئی بات نہیں ہے کہ بھارتی حکومت پاکستانی شہریوں کو ویزا جاری نہیں کرتی۔
اڑی حملے اور کنٹرول لائن پر بھارتی جارحیت کے بعد دونوں ممالک کے درمیان تعلقات میں کشیدگی آئی ہے جبکہ بھارتی انتہا پسندوں کی جانب سے پاکستانی فنکاروں کو دھمکیاں بھی دی گئیں اور انہیں بھارت چھوڑ کر پاکستان واپس آنا پڑا۔