دنیا
20 جون ، 2012

آنگ سان سوچی لندن پہنچ گئیں

لندن…میانمر کی خاتون اپوزیشن رہنما آنگ سان سوچی غیر ملکی دوروں کے آخری مرحلے میں برطانیہ کے دارالحکومت لندن پہنچ گئیں۔ برطانیہ آمد کے فوری بعد نوبل امن انعام یافتہ آنگ سان سوچی نے آکسفورڈ یونیورسٹی کے لندن اسکول آف اکنامکس میں طلباء و طالبات کے ساتھ بحث میں حصہ لیا۔ طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے خاتون اپوزیشن رہنما نے کہا کہ صرف وقت زخموں کو مندمل نہیں کر سکتا اس کیلئے ماضی میں کی گئی زیادتیوں کے ازالے کی ضرورت ہے۔ آنگ سان سوچی نے مزید کہا کہ میانمر میں قانون کی مکمل حکمرانی میں اب وقت لگے گا۔ اصلاحاتی تحریک پر عملدرآمد کیلئے میانمر کے رہنماؤں کو اب بھی سخت چیلنج درپیش ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جب تک ہم عوام کی امنگوں کے مطابق آئین میں اصلاحات نہیں کرتے، اس وقت تک ہم ملک میں امن اور اتحاد قائم نہیں کر سکتے۔ 1988ء کے بعد پہلی مرتبہ میانمر کی خاتون اپوزیشن رہنما آنگ سان سوچی نے بیرون ممالک کے دورے کئے۔

مزید خبریں :