دنیا
20 جون ، 2012

دنیا بھر میں 2کروڑ 70 لاکھ افراد غلامی کی زندگی بسر کررہے ہیں، ہیلری کلنٹن

واشنگٹن…دنیا بھر میں اب بھی 2کروڑ 70 لاکھ افراد غلامی کی زندگی بسر کررہے ہیں۔ یہ بات امریکی وزیر خارجہ ہلیری کلنٹن نے امریکی حکومت کی جانب سے انسانی ٹریفکنگ پر سالانہ رپورٹ کے اجراء کے موقع پر کہی۔ انہوں نے کہا کہ بدقسمتی یہ ہے کہ امریکہ اور دنیا بھر میں انسانوں کی غلامی کی قانونی حیثیت کے خاتمہ کے باوجود یہ لعنت ختم نہیں ہوسکی اور دنیا بھر میں 27 ملین انسان غلامی کی جدید صورتوں کا شکار ہیں ۔ غلامی کی زندگیاں گزارنے پر مجبور ان لوگوں میں مرد ‘ عو رتیں ‘ بچے اور بچیاں شامل ہیں اور ان کی کہانیاں ہمیں انسانوں کی غلامی کے دور میں ان کے ساتھ غیر انسانی سلوک کی یاد دلاتی ہیں، جس کو برداشت کرنے کا ہم تصور بھی نہیں کرسکتے۔ یہ کہانیاں اس بات کا زندہ ثبوت ہیں کہ ہمیں غلامی کی لعنت کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لئے ابھی مزید جدوجہد کرنا ہے انہوں نے کہا کہ آج جب امریکہ میں غلامی کے خاتمہ کی 150 ویں سالگرہ منا رہے ہیں ہمیں یہ سوچنا چاہئے کہ غلامی کو دنیا بھر سے ختم کرنے کے لئے کیا کیا جاسکتا ہے ۔ رپورٹ کے مطابق عدنیا کے 185 میں سے صرف 33ممالک ایسے ہیں جہاں انسانی ٹریفکنگ کو روکنے کے لئے موثر قوانین پر عملدرآمد ہورہا ہے۔

مزید خبریں :