20 جون ، 2012
اسلام آباد… مسلم لیگ ن نے نئے وزیرراعظم کے چناوکیلئے دیگر سیاسی جماعتوں کے علاوہ حکومت کے اتحادی رہنماوں سے فوری رابطے کرنیکا فیصلہ کیاہے۔ مسلم لیگ ن کے رہنماوں کااجلاس اسلام آبادمیں نوازشریف کی صدارت میں ہوا۔ ذرائع نے بتایاہے کہ اجلاس میں موجودہ سیاسی صورت حال میں پارٹی حکمت عملی مرتب کرتے ہوئے فیصلہ کیا گیا کہ مسلم لیگ ن نئے وزیر اعظم کے انتخاب کے مرحلے پرچودھری برادران کے سوا ق لیگ کے دیگر رہنماوٴں سے بھی رابطہ کرے گی۔ مسلم لیگ ن نے نگران سیٹ اپ کے قیام کا مطالبہ بھی یہ فیصلہ بھی کیاگیاہے کہ اگر لوڈ شیڈنگ کے خاتمے اور شفاف الیکشن کی ضمانت دی جائے تو مسلم لیگ ن اتحادی جماعتوں سے وزیر اعظم کو بھی قبول کر سکتی ہے لیکن پیپلز پارٹی کے وزیرا عظم کے مقابلے میں ن لیگ اپنا امیدوار لاسکتی ہے۔ اتحادی جماعتوں سے فوری رابطوں کے بعد میاں نواز شریف کی زیر صدارت مسلم لیگ ن کا مشاورتی اجلاس آج رات دوبارہ ہوگا۔