20 جون ، 2012
پشاور… گورنر خیبر پختونخوا بیرسٹر مسعود کوثر نے کہا ہے کہ بعض لیڈر سیاسی مسئلہ کو عدالت لئے گئے، جس سے سپریم کورٹ جیسا ادارہ متنازع بن گیا ہے۔ وہ پشاورمیں منعقدہ ایک سیمینار کے موقع پر میڈیا سے گفت گو کر رہے تھے۔ گورنر مسعود کوثر نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے ہمیشہ عدلیہ کا احترام کیا ہے حالانکہ ہمیں انصاف کم ہی ملا۔ انہوں نے کہا کہ صدر زرداری کو نئے وزیراعظم نامزد کرنے کا اختیار دیدیا گیا ہے، تاہم بحیثیت وکیل محسوس کرتا ہوں کہ وزیراعظم کی نااہلی کا فیصلہ صحیح نہیں ہوا۔ گورنر خیبر پختونخوا کا کہناتھا کہ پیپلزپارٹی واحد جماعت ہے جسے کئی اہم مواقع پر عدلیہ سے انصاف نہیں ملا۔