20 جون ، 2012
پیرس…این جی ٹی…فرانس کا نامور شاہی محل Versailles آج کل آرٹ کے قدر دانوں کا گہوارہ بنا ہو اہے جس کی اہم وجہ اس مقام پر جاری دیوہیکل فن پاروں کی منفرد نمائش ہے۔ایک خاتون آرٹسٹ Joana Vasconcelos نے روز مرہ استعما ل کی ناکارہ اشیاء کو دوبارہ سے کار آمد بناتے ہو ئے ان جناتی سائز کے حامل فن پاروں کو مکمل کیا ہے جن میں اسٹین لس اسٹیل کی مددسے بنائی اونچی ایڑھی والی سینڈلز نے سب کی توجہ حاصل کر لی ہے۔ 18جون سے شروع ہونے والی یہ دلکش نمائش 30ستمبر تک جاری رہے گی ۔