20 جون ، 2012
اسلام آباد… صدر آصف علی زرداری نے قومی اسمبلی کا اجلاس جمعہ کی شام ساڑھے پانچ بجے طلب کر لیا ہے۔اجلاس میں نئے قائد ایوان کا انتخاب عمل میں لایا جائے گا۔ صدر زرداری نے آئین کے تحت حاصل اختیارات کو بروئے کار لاتے ہوئے قومی اسمبلی کا اجلاس طلب کیا ہے۔اس اہم اجلاس میں نئے وزیر اعظم کا انتخاب عمل میں لایا جائے گا جس کے لئے کاغذات نامزدگی کل جمع کرائے جائیں گے۔پارلیمانی روایات کے مطابق کسی بھی موجودہ یا سابق رکن قومی اسمبلی کے انتقال کی صورت میں اس کے بعد ہونے والا قومی اسمبلی کا اجلاس پہلے دن دعائے مغفرت اور تعزیتی بیانات کے بعد ملتوی کر دیا جاتا ہے تاہم موجودہ اہم ترین صورتحال میں قومی اسمبلی کا جمہ کا اجلاس فوزیہ وہاب کے انتقال کے باعث ملتوی کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ حکومت اتحادی جماعتوں اور اپوزیشن سے مشاورت کے بعد کرے گی۔