20 جون ، 2012
پشاور…چیئرمین نیب فصیح بخاری نے کہا ہے کہ سیاست دانوں نے ہمیشہ نیب کو سیاسی ا نتقام کے لیئے استعمال کیا۔ وہ پشاور کے نیب آفس میں کرپشن کے حوالے سے منعقدہ سیمینار کے موقع پر میڈیا سے گفت گو کر رہے تھے۔چیئرمین نیب فصیح بخاری نے کہا کہ 2001 سے اب تک نیب نے 240 بلین روپے کی وصولی کی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ نیب کو مزید فعال بنانے کیلئے تین سو نئی آسامیاں پیدا کی گئی ہیں۔فصیح بخاری کے مطابق نیب کو ہمیشہ سیاستدان انتقامی سیاست کیلئے استعمال کرتے رہے ہیں تاہم اب ایسا نہیں ہے۔