20 جون ، 2012
اسلام آباد…نئے وزیراعظم کاانتخاب کے لئے اسمبلی سیکریٹریٹ نے شیڈول جاری کردیا ہے۔اسمبلی سیکریٹریٹ کے مطابق کاغذات نامزدگی کل دوپہر2بجے تک جمع کرائے جائینگے جبکہ کاغذات نامزدگی سیکریٹری اسمبلی کے پاس جمع کرائے جاسکتے ہیں،۔کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال3بجے اسپیکرقومی اسمبلی کرینگی، اور انتخاب سے پہلے کسی بھی وقت کاغذات واپس لیئے جاسکیں گے۔