پاکستان
20 جون ، 2012

آئی جی پنجاب کی موٹے پولیس افسران کو کمر کم کرنے کیلئے مزید 15 دن کی مہلت

آئی جی پنجاب کی موٹے پولیس افسران کو کمر کم کرنے کیلئے مزید 15 دن کی مہلت

لاہور … آئی جی پنجاب نے موٹے پولیس افسران کو اپنی کمر کم کرنے کیلئے مزید 15 روز کی مہلت دیدی ہے۔ آئی جی پنجاب نے خبردار کیا ہے کہ15جولائی تک جو افسران اپنی کمر کم نہ کرسکے ان کے کیخلاف تادیبی کارروائی کی جائیگی۔ اس سے قبل آئی جی پنجاب حاجی حبیب الرحمن نے پولیس افسران اور اہلکاروں کو توند یں کم کرنے کیلئے 30 جون کی تاریخ دی تھی ، جس کے بعد افسران اور اہلکاروں نے پارکوں اور جمز کا رخ کرلیا مگر ان میں بیشتر پیٹ کم کرنے سے قاصر رہے۔ آئی جی کے حکم میں کہا گیا تھا کہ موٹے پولیس ملازمین اپنی کمر 38 انچ تک کم کرلیں ۔

مزید خبریں :