پاکستان
20 جون ، 2012

جی ایم ریلوے کی 21 افسروں کو ایک ہفتے کیلئے فیلڈ میں کام کرنے کی ہدایت

لاہور … جنرل منیجر ریلوے نے گریڈ 19 اور 20 کے 21 افسروں کو ایک ہفتے کیلئے دفاتر چھوڑ کر فیلڈ میں کام کرنے کی ہدایات جاری کر دی ہیں اور حکم دیا ہے کہ وہ معلوم کریں کہ ٹرینیں تاخیرکا شکار کیوں ہیں اور ان میں بنیادی سفری سہولتوں کا فقدان کیوں ہے۔ جی ایم ریلوے جنید قریشی کی جانب سے ایک سرکلر جاری کیا گیا ہے جس میں ریلوے کی 7 ڈویژنوں میں تعینات 21 افسروں کو حکم دیا گیا ہے کہ وہ 22 جون سے 30 جون تک دفاتر میں بیٹھنے کی بجائے فیلڈ میں جا کر کام کریں۔ جنرل منیجر کا کہنا ہے کہ افسروں کیلئے فیلڈ میں درپیش مشکلات سے آگاہی ضروری ہے، اسی لئے انہیں ریلوے شیڈ، واشنگ لائن، سگنل سسٹم اور انجنوں کی حالت دیکھ کر اپنی رپورٹ 5 جولائی تک بھیجنے کی ہدایات دی ہیں۔

مزید خبریں :