20 جون ، 2012
ایبٹ آباد …تحریکصوبہ ہزارہ کے قائد بابا حیدر زمان نے کہا ہے کہ طویل دورانیے کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کو سلسلہ بند نہ کیا گیا تو وہ لوگوں کو کال دیں گے کہ وہ تمام یوٹیلیٹی بلز کی ادائیگی بند کر دیں۔ ایبٹ آباد پریس کلب میں گفتگو کرتے ہوئے بابا حیدر زمان نے کہا کہ غربت، کرپشن، مہنگائی اور بے روزگاری نے پہلے عوام کی کمر توڑ رکھی تھی مگر اب لوڈ شیڈنگ کیعذاب نے لوگوں کے صبر کا پیمانہ لبریز کر دیا ہے ، انھوں نے کہا کہ بد قسمتی سے ملک میں کوئی بھی ایسا ادارہ نہیں بچا جو کرپشن سے پاک ہو اور حکمرانوں کو عوام کی ابتر حالت کا کوئی احساس نہیں لیکن وہ عوام کے غیض و غضب سے بچیں ورنہ ملک انقلاب کی جانب بڑھ رہا ہے۔