20 جون ، 2012
اسلام آباد … انٹلیکچول پراپرٹی آرگنائزیشن کے چیئرمین حمید اللہ جان آفریدی نے کہا ہے کہ پاکستان جعلی مصنوعات کی وجہ سے بین الاقوامی ترجیحی واچ لسٹ میں شامل ہے اور اگر ستمبر تک اس فہرست سے نہ نکلے تو اقوام متحدہ کی پابندیاں لگ سکتی ہیں۔ اسلام آباد میں جیو نیوز سے بات چیت میں حمید اللہ جان آفریدی نے کہا کہ پاکستان جعلی مصنوعات کی منڈی بن گیا ہے اسی لئے سرمایہ کاری بری طرح متاثر ہو رہی ہے۔ انہوں کہا کہ پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاری 64 کروڑ ڈالر جبکہ بھارت میں 35 ارب ڈالر ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جعلی مصنوعات کی روک تھام کیلئے قانون تیار ہے،جعلی مصنوعات کا جائزہ لینے کیلئے ٹریبونل بنانے کی تجویز دی ہے۔