پاکستان
20 جون ، 2012

مولانا فضل الرحمان سے صدر زرداری اور نواز شریف کے رابطے

مولانا فضل الرحمان سے صدر زرداری اور نواز شریف کے رابطے

اسلام آباد … صدر آصف علی زرداری اور ن لیگ کے قائد میاں نواز شریف نے جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ٹیلی فونک رابطہ کیا، دونوں رہنماوٴں نے اپنے وفود بھی مولانا کے پاس ملاقات کیلئے بھیجے۔ صدر مملکت اور میاں نواز شریف نے مولانا فضل الرحمان کو ٹیلی فون کیا اور موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہٴ خیال کیا۔ صدر زرداری کے معتمد خاص ڈاکٹر عبدالقیوم سومرو اور فاٹا سے رکن اسمبلی حمید اللہ جان آفریدی نے مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی اور انہیں صدر کا پیغام پہنچایا۔ دوسری جانب مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف کی جانب سے احسن اقبال اور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی اور سردار مہتاب احمد خان عباسی کو وزیر اعظم کا امیدوار بنانے کیلئے حمایت مانگی تاہم مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ اپوزیشن مذاکرات کے بعد کوئی مشترکہ امیدوار سامنے لائے۔ جمعیت علمائے اسلام کے مرکزی رہنماوٴں نے سیاسی جماعتوں کے رہنماوٴں کے رابطوں کے بعد اہم رہنماوٴں کا اجلاس طلب کیا جس میں مستقبل کی حکمت عملی تر تیب دی گئی۔

مزید خبریں :