دلچسپ و عجیب
23 اکتوبر ، 2016

چین میں دنیا کا سب سے چھوٹا اسمارٹ فون متعارف

چین میں دنیا کا سب سے چھوٹا اسمارٹ فون متعارف

مدیحہ نور...یوں تو مختلف موبائل فون کمپنیاں جدید ترین بڑی اسکرین والے اسمارٹ فونز مارکٹ میں لاتی رہتی ہیں، لیکن چین کی ایک کمپنی کی جانب سے دنیا کا سب سے چھوٹا ٹچ اسکرین موبائل فون متعارف کیا گیا ہے۔

محض 1.54انچ ٹچ اسکرین والے ’وی فون ایس ایٹ‘ نامی اس موبائل کو دنیا کا سب سے چھوٹا اسمارٹ فون قرار دیا جا رہا ہے۔

اپنی نوعیت کے اس چھوٹے ٹچ اسکرین موبائل میں 64ایم بی ریم، 128ایم بی استوریج اور 380ایم اے ایچ بیٹری، منی سم کارڈ کے علاوہ بلیو ٹوتھ ، ایف ایم ریڈیو، لائٹ سینسر، دل کی دھڑکن بتانے والا سینسر کے فیچرز بھی شامل ہیں۔

چینی کمپنی کے تیار کردہ اس چھوٹے اسمارٹ فون کو آپ 2مختلف رنگوں میں صرف 30ڈالر میں خرید کر سکتے ہیں۔

مزید خبریں :