پاکستان
20 جون ، 2012

ایک سال میں پی آئی اے کو خسارے سے نکال لیں گے، راوٴ قمر سلیمان

ایک سال میں پی آئی اے کو خسارے سے نکال لیں گے، راوٴ قمر سلیمان

اسلام آباد … ایم ڈی پی آئی اے راوٴ قمر سلمان نے قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے دفاع کو یقین دہانی کرائی ہے کہ وہ ادارے کو ایک سال میں خسارے سے نکال لیں گے،کمیٹی نے ایئر لائنز کے 50 ہزار ڈالر ماہانہ تنخواہ لینے والے ڈپٹی ایم ڈی کی برطرفی کی سفارش کی ہے۔ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی دفاع کااجلاس عذرافضل کی زیر صدارت اسلام آباد میں ہوا۔ ایم ڈی پی آئی اے راوٴ قمر سلمان نے کمیٹی کو بتایاکہ سابق ایم ڈی پی آئی اے اعجاز ہارون نے سلیم سیانی کو ڈپٹی ایم ڈی اے کے عہدے پر 2009ء میں تعینات کیا، یہ تعیناتی خلاف قاعدہ تھی، اس حوالے سے وزارت دفاع خط جاری کرے گی۔ رکن کمیٹی نبیل گبول نے کہاکہ رکن اسمبلی کی ماہانہ تنخواہ 500 ڈالر ہے جبکہ ڈپٹی ایم ڈی 50 ہزار ڈالر لے رہا ہے۔ ایم ڈی پی آئی اے نے کمیٹی کو بتایاکہ ادارے کو بھاری قرضوں اور زیادہ ملازمین کا بوجھ برداشت کرنا پڑرہا ہے، دنیا میں ایک جہاز کے ساتھ 150 افراد ہوتے ہیں جبکہ پی آئی اے میں یہ شرح 500 ہے تاہم انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ کسی ملازم کونہیں نکالاجائے گا۔

مزید خبریں :