Geo News
Geo News

پاکستان
20 جون ، 2012

چنیوٹ: نوکری کا جھانسہ دیکر 4 افراد کی لڑکی سے زیادتی، ملزمان گرفتار

چنیوٹ … چنیوٹ میں نوکری کا جھانسہ دیکر 4 ملزمان نے نئی نویلی دلہن کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بناڈالا، پولیس نے مقدمہ درج کرکے چاروں ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ چنیوٹ کے علاقے یار والا کی رہائشی 20 سالہ لڑکی کے مطابق اس کی شادی کو ابھی 3 ہفتے ہی گزرے تھے، گھر کے حالات اچھے نہ ہونے کی وجہ سے وہ نوکری کی تلاش میں تھی۔ متاثرہ لڑکی کے مطابق غضنفر، گل یار، غلام اور عارف نامی افراد نے شوہر کو بیوی کیلئے نوکری دلانے کا جھانسہ دیا، دونوں میاں بیوی کو سرگودھا کے علاقے جھال چکیاں لے گئے، جہاں ملزمان نے شوہر کو رسیوں سے باندھ کر اسے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرکے چاروں ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔ پولیس کے مطابق ابتدائی طبی رپورٹ میں خاتون سے زیادتی کی تصدیق ہوئی ہے۔

مزید خبریں :