21 جون ، 2012
کراچی . . . . .کراچی میں پرتشدد واقعات میں سیاسی جماعت کے کارکن سمیت تین افراد ہلاک ہو گئے ہیں جبکہ ایک شخص کی لاش ملی ہے۔پولیس کے مطابق لیاقت آباد پل کے نیچے سے ایک شخص کی لاش ملی ہے۔ مقتول کو اغوا کر کے تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کیا گیا ہے۔ تاحال ملنے والی لاش کی شناخت نہیں ہوسکی ہے۔ اور نگی ٹاوٴن نمبر ایک پیر بازار کے قریب نامعلوم کی فائرنگ سے ایک شخص شدید زخمی ہوگیا جسے طبی امداد کے لئے اسپتال منتقل کیا جا رہا تھاجو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے راستے میں ہی دم توڑ گیا۔جوہر موڑ کے قریب نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کرکے سیاسی جماعت کے کارکن آصف کو زخمی کردیا جو اسپتال میں دوران علاج چل بساجبکہ کورنگی ضیاء کالونی میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے ٹیکسی ڈرائیور کو ہلاک کردیا۔ اورنگی ٹاوٴن کے علاقے سیکٹر ساڑھے گیارہ میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے سیاسی جماعت کے کارکن کو شدید زخمی کردیا۔ پولیس نے ضابطے کی کاروائی کے لئے لاشوں کو اسپتال منتقل کردیا ہے جبکہ گزشتہ روز بھی کراچی کے مختلف علاقوں میں فائرنگ اور پر تشدد واقعات میں ڈاکٹر سمیت سات افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا۔