پاکستان
21 دسمبر ، 2011

راول پنڈی ، شوہر نے تشدد کر کے بیوی کے بال کاٹ دیئے

راول پنڈی ، شوہر نے تشدد کر کے بیوی کے بال کاٹ دیئے

راول پنڈی … راول پنڈی میں گھریلو تنازعہ پر شوہر نے بیوی کو تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے اسکے سر کے بال کاٹ دیئے ۔ راول پنڈی کے تھانہ صادق آباد میں درج رپورٹ کے مطابق کھوکھر روڈ کی رہائشی مدیحہ نامی خاتون کی تین ماہ قبل علی نامی شخص سے شادی ہوئی، شوہر نے کچھ دن بعد ہی مختلف الزامات لگا کر اسے تشدد کا نشانہ بنانا شروع کردیا، تین روز قبل اس نے پھر تشدد کیا اور اس کے سر بھی مونڈ دیا۔ لڑکی بھاگ کر اپنے والدین کے پاس آئی جنہوں نے تھانے میں رپورٹ درج کرائی، خاتون کے والدین نے الزام عائدکیا ہے کہ انکا داماد منشیات کا عادی ہے ، تھانہ صادق آباد کی پولیس نے ملزم کی گرفتاری کیلئے دوسرے تھانے شہزاد ٹاوٴن سے رابطہ کرلیا ہے۔

مزید خبریں :