پاکستان
21 جون ، 2012

مخدوم شہاب الدین کے وزارت عظمی کیلئے کاغذات نامزدگی جمع

مخدوم شہاب الدین کے وزارت عظمی کیلئے کاغذات نامزدگی جمع

اسلام آباد… حکمران جماعت کے امیدوار مخدوم شہاب الدین نے وزارت عظمی کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرادیے ہیں۔ پیپلز پارٹی کے رہنما راجا پرویز اشرف نے کورنگ امیدوارکے طورپر کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔ اس موقع پر خورشید شاہ اور قمر زمان کائرہ سمیت متعدد پارٹی رہنما موجود تھے۔ واضح رہے کہ آج دوپہر دو بجے تک کاغذات جمع کرائے جاسکتے ہیں اور اپوزیشن کی جانب سے تاحال کسی نہ کاغذات جمع نہیں کرائے جبکہ ان کی جانب سے سیاسی ملاقاتوں کا سلسلہ تا حال جاری ہے۔

مزید خبریں :