پاکستان
28 اکتوبر ، 2016

جہلم: زہریلی شراب سے ہلاکتوں کی تعداد 10 ہوگئی

جہلم: زہریلی شراب سے ہلاکتوں کی تعداد 10 ہوگئی

 

جہلم میںزہریلی شراب پینےسے ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 10ہوگئی ہے ۔متعدد افراد متاثر ہیں جنہیں اسپتال منتقل کردیاگیا ہے۔پولیس نے تحقیقات شروع کردی ہیں ۔

جہلم کے علاقے کرسچن کالونی روہتاس روڈ میں گزشتہ رات شادی کی تقریب میں شریک افراد نے کچی شراب پی جس سے ان کی حالت غیر ہوگئی ۔

متاثرہ افراد کو اسپتال منتقل کیا جارہا تھا کہ 4 افراد راستے میں ہی دم توڑ گئے جبکہ 6دوران علاج ہلاک ہوگئے ۔ایک شخص کو تشویش ناک حالت میں راولپنڈی کے اسپتال منتقل کردیاگیا ہے ۔

کچھ افراد کا جہلم کے اسپتال میں ہی علاج جاری ہے۔پولیس نے تحقیقات شروع کردی ہیں ۔

مزید خبریں :