29 اکتوبر ، 2016
پاکستان میں اپنی نوعیت کی پہلی ہینڈ ڈرون اینیمیٹیڈ فلم’دی گلاس ورکر‘کا پہلاٹریلر جاری کر دیا گیا ہے۔ ہدایتکار عثمان ریاض کی اس فلم کی کہانی وِینسنٹ نامی ایک ایسے لڑکے کے گِرد گھوم رہی ہے جس کے والد کانچ کے فن پارے تیار کرنے میں کمال کی مہارت رکھتے ہیں۔
وِنسینٹ اپنے والد کے کام سے بیحد متاثر ہوتا ہے اور یہ ہنر سیکھنے کی کوشش کرتا ہے اور دکان پر آنیوالی الیز نامی ایک لڑکی سے دوستی کے بعد اپنے تیار کردہ دلکش کانچ کے فنپارے اُسے تحفے میں دیتا ہے۔وقت گزرنے کے ساتھ بھی ان کی دوستی میں کمی نہیں آتی اور زندگی کے مختلف مراحل میں ان کی دوستی مزید مضبوط ہوتی جاتی ہے۔
مانو اینیمیشن اسٹوڈیوز کے بینر تلے بننے والی اپنی نوعیت کی اس پہلی ہینڈڈرون اینیمیٹڈڈرامہ فلم کو پاکستانی عوام کیلئے اردو زبان میں پیش کیا جائیگا۔
فلم کے ڈائریکٹر عثمان ریاض کے مطابق فلم دی گلاس ورکر میں پاکستانی معاشرے کو یورپین کلچر میں ڈھال کر پیش کیا گیا ہے۔