30 اکتوبر ، 2016
نیلمہ خان...یوں تو آپ نے کئی جدید اور انوکھی سائیکل دیکھی ہونگی، لیکن چین کے 2ماہر نوجوانوں نے بانس کی مدد سے منفرد اور انوکھی سائیکل تیار کرکے سب کو حیران کردیا ہے۔
چین کے شہر چانگڈو سے تعلق رکھنے والے 2دوستوں نے بانس سے بنی مضبوط اور پائیدار سائیکل متعارف کروائی ہے۔ جس پر با آسانی سفر کرکے اپنی منزل تک پہنچا جاسکتا ہے۔
تفصیلات کے مطابق بیم بائیک نامی اس سائیکل کی پائیداری ثابت کرنے کے لئے ان میں سے ایک نوجوان نے چانگڈو سے لہاسہ تک 2500کلو میٹر کا سفر بھی اسی سائیکل پر طے کیا اور شائقین کو اس انوکھی ایجاد سے دنگ کردیا۔