01 نومبر ، 2016
تحریک انصاف کے احتجاج کے باعث اسلام آبادکی انتظامیہ نے ریڈزون میں کنٹینر پہنچادئیے گئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق ریڈزون پہنچائے گئے کنٹینرز نادرا چوک ،کشمیر ہائی وے،مارگلا روڈ سمیت کئی مقامات رکھ دئیے گئے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اسلام آباد انتظامیہ نے مری روڈاور جی ٹی روڈ بھی کنٹینرلگا کر بند کردئیے ہیں۔
وفاقی دارالحکومت میںعمران خان کی رہائش گاہ کو جانے والے تمام راستے مکمل طور پر بند کردئیے گئے ہیں ،تحریک انصاف کے کارکنوں نے چوتھی رات بھی بنی گالہ میں گزاری۔